آسٹریلیا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کو 4 رنز سے شکست دیدی

برسبین(امت نیوز)آسٹریلیا نے بھارت کو تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں 4 رنز سے شکست دے دی۔برسبین کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔آسٹریلوی ٹیم کی بیٹنگ کے دوران بارش کے باعث میچ کو 17 اوورز تک محدود کیا گیا تو اس وقت تک کینگروز ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے ٗڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت بھارت کو میچ جیتنے کیلئے 174 رنز کا ہدف ملا جس کے جواب میں بلے بازوں نے جارحانہ انداز اپنایا اور مقررہ 17 اوورز میں بھارت نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے۔اوپننگ بلے باز روہت شرما صرف 7 رنز بناسکے تاہم شیکر دھاون نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے 42 گیندوں پر 2 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 76 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

Comments (0)
Add Comment