آسٹریلیا میں تاریخ کے پہلے ویٹرنز کرکٹ ورلڈ کپ آغازہوگیا

سڈنی(امت نیوز)آسٹریلیا میں تاریخ کے پہلے ویٹرنز کرکٹ ورلڈکپ کا آغاز ہوگیا جس میں پاکستان سمیت 8 ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ایونٹ میں شامل آسٹریلیا، پاکستان، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، سری لنکا، جنوبی افریقا، کینیڈا اور ویلز کی ٹیموں کے 50 سال یا اس سے زائد عمر کے سابق انٹرنیشنل کرکٹرز اور فرسٹ کلاس کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ ویٹرن کرکٹ ورلڈ کپ کے تمام میچز 45 اوورز پر مشتمل ہیں اور ہر بولر کو 9 اوورز کرانے کی اجازت ہوگی اور میچز میں انٹرنیشنل کرکٹ میں نافذ ہونے والے تمام قوانین کا اطلاق ہوگا۔ایونٹ میں شامل تمام ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف میچز کھیلیں گی اور 5 دسمبر کو فائنل کھیلا جائے گا۔پاکستان ویٹرن ٹیم نے اپنا پہلا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا ، قومی ٹیم میں غلام علی بطور نائب کپتان شامل ہیں جنہوںنے ٹیم کی قیادت کی ۔

Comments (0)
Add Comment