کراچی(اسٹاف رپورٹر) احتساب عدالت نے سابق سیکریٹری لینڈ یوٹیلائزیشن غلام مصطفی پھل و دیگر کے خلاف زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ سے متعلق ریفرنس میں مفرور ملزمان سابق ڈپٹی دائریکٹرز بلدیہ عظمیٰ محسن، سہیل یار خان۔ سابق اکاونٹنٹ فخر عالم کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر تے ہوئے ملزمان کو 5 دسمبر تک پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔ گذشتہ روزسماعت پر سابق ایڈمنسٹریٹر فضل الرحمن سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے۔ عدالت نے مفرور ملزمان محسن، سہیل یار خان اور فخر عالم کے پیش نہ ہونے پر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے ۔