میلاد جلوس میں شامل شرپسندوں کا مسجد پر پتھرائو-20زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قائد آباد کے علاقے میں 12 ربیع اول کے جلوس میں شامل شرپسند عناصر نے مسجد پر پتھرائو کردیا، جس کے نتیجے میں 20 نمازی زخمی ہوئے ۔پولیس اور رینجرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بڑے تصادم کی کوشش کو ناکام بنادیا۔ تفصیلات کے مطابق قائد آباد تھانے کی حدود مجید کالونی میں واقع جامع مسجد ابو حنیفہ میں مغرب کی نماز ادا کی جا رہی تھی کہ 12ربیع اول کے حوالے سے جلوس گزر رہا تھا۔اسی دوران جلوس میں شامل شر پسند عناصر نے مسجد پر پتھرائو کیا، جس پر حالات کشیدہ ہوگئے۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری پہنچ گئی اور مشتعل افراد کو منتشر کرنے کی کوشش کی گئی، لیکن مظاہرین مشتعل نہیں ہوئے۔پولیس نے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے آنسو گیس کا استعمال کرتے ہوئے مظاہرین کو منتشر کردیا۔ریلی میں شریک شرپسند عناصر کے پتھرائو سے پولیس موبائل نمبر SPF-540 کو بھی جزوی طور پر نقصان پہنچا۔ایس ایس پی ملیر کا کہنا تھا کہ جلوس کے روٹ میں راستہ شامل نہیں تھا۔تلخ کلامی کے باعث دو گروپوں میں تصادم پیش آیا تھا۔پولیس اور رینجرز نے حالات پر قابو پاتے ہوئے بڑے تصادم سے بچالیا۔

Comments (0)
Add Comment