لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ نیب لوگوں کومیرےخلاف وعدہ معاف گواہ بننے کے لیے دھمکارہاہے۔نجی ٹی وی سے گفتگومیں انہوں نے کہا کہ قیصرامین بٹ کاطبی معائنہ کرایاجائے تاکہ پتہ چلے کہ مرضی کابیان لینے کے لیے انہیں کس قسم کی ڈرگزدی جارہی ہیں۔