بلدیہ -پہاڑگنج کو پانی فراہمی سے متعلق2ہفتوںمیں رپورٹ طلب

کراچی(اسٹاف رپورٹر)واٹر کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر)امیر ہانی مسلم نے بلدیہ ٹاؤن اور پہاڑ گنج کے علاقوں کو پانی کی فراہمی سے متعلق دائر درخواستوں پر ایم ڈی واٹر بورڈ کو 2 ہفتوں میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی اور ٹینکر کے پیسے نہ بڑھانے کے فیصلے کو برقرار رکھا ۔سماعت کے موقع پر واٹر بورڈ کے افسر نے بتایا کہ کمیشن کے احکامات پر بلدیہ ٹاؤن کے مکینوں کو ٹینکر زکے ذریعے پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔ کمیشن نے 2ہفتوں میں پانی فراہمی سے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے ٹینکر کے نرخ نہ بڑھانے کا حکم بھی برقرار رکھا ۔مکینوں کے مطابق پہلے روزانہ پانی ملتا تھا اب انہیں 18دن بعد دیا جاتا ہے کمیشن کے استفسار پر واٹر بورڈ افسر نے بتایا کہ علاقے کی واٹرسپلائی اسکیم پر چیئرمین و دیگر حکام نے اعتراض کیا تھا ۔جس پر چیئرمین بلدیہ وسطی کو طلب کرلیا گیا ۔

Comments (0)
Add Comment