شراب برآمدگی کیس میں بااثرشخص کوچھوڑےجانےکاانکشاف

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)وفاقی پولیس کی جانب سے شراب برآمدگی کیس میں بااثر شخص کو چھوڑے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی پولیس نے تھانہ بنی گالہ کی حدود میں ناکے پر سوزوکی مہران کو روک کر تلاشی لی تو گاڑی سے 3بوتل غیر ملکی شراب برآمد ہوئی۔ گاڑی میں موجود تین ملزمان کو موقع پر گرفتار کیا گیا اور موقع پر تینوں کی تصاویر بھی لی گئیں، تاہم بعد میں درج ایف آئی آر میں صرف 2ملزمان کا ذکر ہے۔ ذرائع کےمطابق تیسرا ملزم بااثر سیاسی خاندان کا کار خاص ہونےکےباعث ایف آئی آر سے بچالیا گیا اور اسے رہابھی کردیاگیا۔’’ امت‘‘ کےرابطےپرتھا نہ بنی گالہ کے ڈیوٹی افسرکاکہناتھاکہ اےایس آئی منان ملزمان کوتھا نے لائےاور ایف آ ئی آربھی درج کی،لیکن ہمیں نہیں معلوم کہ اصل واقعہ کیاہے۔اےایس آ ئی منان سےبار ہا کوشش کے باوجود رابطہ ممکن نہ ہو سکا ۔

Comments (0)
Add Comment