اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)؍خبرایجنسیاں)اپوزیشن جماعتوں نے عام انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی کمیٹی کے اجلاس میں اپنے 10نکاتی ٹی او آرز پیش کر دیئے۔انتخابی دھاندلی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اپوزیشن جماعتوں نے اپنے ٹی او آرز کا تحریری مسودہ حکومت کو دیدیا۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ ہم اب بھی یہ سمجھتے ہیں انتخابات شفاف ہوئے ہیں، یہی وجہ ہے تحقیقات کے لیے کمیٹی بنانے پر اعتراض نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے فواد چوہدری نے کہا تھا کہ پارلیمانی کمیٹی بنا دی جائے، ہمیں کسی صورت انتخابات سے متعلق کمیٹی بنانے پر اعتراض نہیں رہا۔