کراچی(پ ر) یونٹی اینڈ پیس فورم کے مرکزی صدر ظفر مقصود نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیعہ سنی مکاتب فکر کی جانب سے مشترکہ میلاد النبیؐ منانا خوش آئند ہے ۔فورم کے تحت اتحاد بین المسلمین کانفرنس منعقد کی جائے گی، جو تمام مسالک کو قریب لانے میں کی سنگ میل ثابت ہوگی۔اس موقع پر یونس میمن ، حسیب احمد اور تحسین قریشی بھی موجود تھے۔