کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک نے شہریوں پر ظلم ڈھائے ہوئے ہیں ۔کرنٹ لگنے سے بچوں کی اموات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے لیکن کے الیکٹرک نے اپنا رویہ درست نہیں کیا۔اس صورتحال کا نوٹس لیا جائے۔کرنٹ لگنے سے جاں بحق بچوں کے لواحقین کو انصاف فراہم کرے۔جماعت اسلامی متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے۔انصاف کی فراہمی کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔وہ ادارہ نورحق میں مولانا فضل احد حنیف کی قیادت میں آ ئے ہوئے وفد سے گفتگو کررہے تھے۔وفد میں مواچھ گوٹھ میں کرنٹ سے جاں بحق بچے عزیر ولد شکیل احمد کے دادا غلام نبی، چچا وسیم اور دیگر بھی موجود تھے۔ وفد نے حافظ نعیم کو تمام تر صورتحال سے آگاہ کیا اور بتایا کہ مختلف سیاسی رہنمائوں نے کے الیکٹرک سے مک مکا کرنے کو کہا۔