پاکستان یکجہتی کونسل کے تحت جشن میلاد ریلی

کراچی(پ ر)پاکستان یکجہتی کونسل کے تحت 12 ربیع الاول پر مہران ہائی وے سے شاہراہ دارالعلوم تک جشن میلاد ریلی نکالی گئی ، جس کی قیادت قاری سجاد تنولی ، مفتی عبدالقادر جعفر نے کی۔ریلی میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔قاری سجاد تنولی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نبی آخرالزمان سے لازوال رشتہ و محبت ہی امت کی بقا اور وقار کی ضمانت ہے ۔مفتی عبدالقادر نے کہا کہ حرمت رسول پر جان قربان کرنا رضائے الہی کے حصول کا بڑا ذریعہ ہے ۔

Comments (0)
Add Comment