کراچی(بزنس رپورٹر)ہمدرد نونہال اسمبلی میں سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا ہے کہ اسوہٴ حسنہ صلی اللہ علیہ وسلم میں اخلاق حسنہ بڑی اہمیت کا حامل ہے اور نماز و روزہ کے ساتھ ساتھ ہر مسلمان کو اس کی پیروی کرنی چاہیے۔یہ دنیا اور آخرت میں کامیابی اور نجات کا ذریعہ ہے۔مقررین میں سماجی رہنما اور سوسائٹی فاردی ری ہیبلیٹیشن اوف اسپیشل چلڈرن کی صدر طلعت قرنی ہاشمی، مہک ریاست، مومنہ اقبال، علیزہ شکیل، حسیب رضا، حُنینہ عبدالرحیم اور علیزہ عروج نے بھی خطاب کیا۔