کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے تحت مختلف علاقوں اور تعلیمی اداروں میں سیرت مصطفیٰ کانفرنسوں کا انعقاد کیا گیا، جس سے خطاب کرتے ہوئے ناظم کراچی حمزہ محمد صدیقی و دیگر ذمہ داران نے خطاب کیا۔حمزہ صدیقی نے کہا کہ ملک میں اسلامی انقلاب کے لیے چراغاں اور لنگر نہیں بلکہ نبیؐ کی سیرت کو سمجھتے ہوئے اس پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔کانفرنسوں میں شرکاء کو نبی کریمؐ کی سیرت،دور حاضر میں اسلام کو کیسے غالب کیا جاسکتا ہے کے حوالے سے آگہی دی گئی۔