کراچی(بزنس رپورٹر)گوہر گروپ کے باوقار منصوبے گوہر ٹاورز کے سائٹ آفس پر شاندار تقریب منعقد کی گئی، جس میں فیملیز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔شوبز کے معروف فنکاروں کی آمد نے تقریب کا لطف دو بالا کردیا۔مہمانوں نے اپنے پسندیدہ فنکاروں کے ساتھ سیلفی بنوائی۔تقریب میں گوہر گروپ کے چیئرمین حنیف گوہر نے پہلے مرحلے پر بلاک1 کے متعدد الاٹیز کو اپارٹمنٹ کا قبضہ بھی دیا۔گلشن اقبال بلاک13 ای میں شاندار لوکیشن پر واقع گوھر ٹاورز 4 ، 5 اور 6 کمروں کے لگژری اپارٹمنٹس پر مشتمل باوقار پروجیکٹ ہے، جہاں تعمیراتی کام تکمیل کے آخری مراحل طے کر رہا ہے۔گوھر ٹاورز میں صرف6 ماہ میں 30 فیصد ادائیگی پر اپارٹمنٹ کا قبضہ دیا جا رہا ہے، جبکہ اپارٹمنٹ میں رہتے ہوئے بقیہ رقم 20 سال کی آسان ماہانہ اقساط میں ادا کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔