کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر بلدیات سعید غنی نے آباد کے دھرنے کے حوالے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایسوسی ایشن آف بلڈرز (آباد) کی جانب سے واٹر بورڈ کے خلاف دھرنے کا کوئی جواز نہیں ہے،این او سی سمیت دیگر کے حوالے سے ہدایات محکمہ بلدیات یا واٹر بورڈ کی جانب سے نہیں بلکہ واٹر کمیشن اور سپریم کورٹ کے احکامات پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر آباد والوں کو اس حوالے سے تحفظات ہیں تو وہ واٹر کمیشن اور سپریم کورٹ سے رجوع کریں۔