ریاض(امت نیوز)سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو منصب سے ہٹانے کا مطالبہ ایک ’سرخ لکیر‘ ہے۔بی بی سی سے گفتگو میں عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ ولی عہد دو اکتوبر کو استنبول میں سعودی قونصل خانے میں صحافی جمال خشوگی کے قتل میں ملوث نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں ہماری قیادت ایک سرخ لکیر ہے۔ خادم الحرمین شریفین (شاہ سلمان) اور ولی عہد (محمد بن سلمان) ایک سرخ لکیر ہیں۔وہ ہر سعودی شہری کے نمائندہ ہیں اور ہر سعودی شہری ان کی نمائندگی کرتا ہے۔ ہم ایسی کوئی بات چیت برداشت نہیں کریں گے جو ہماری بادشاہت یا ہمارے ولی عہد کے حوالے سے توہین آمیز ہو۔ان کا کہنا تھا کہ تحقیقات جاری ہیں اور ہم ان افراد کو سزا دیں گے جو خشوگی کے قتل کے ذمہ دار ہیں۔ یہ قتل انٹیلی جنس ایجنٹس کی ایک بددیانت کارروائی تھی۔سعودی وزیر خارجہ نے ایک بار پھر ترکی کو قتل سے متعلق تمام ثبوت فراہم کرنے اور معلومات لیک نہ کرنے کا مطالبہ کیا