فرانس نے18سعودی شہریوں پر پابندیاں عائد کردیں

پیرس( ایجنسیاں)فرانس نے سعودی صحافی جمال خشوگی کے قتل سے تعلق کے سلسلے میں 18 سعودی شہریوں پر پابندیاں لگا دیں جن میں سفری پابندیاں بھی شامل ہیں۔فرانس نے یہ بھی کہا ہے کہ قتل کی تحقیقات کے نتائج سامنے آنے کے بعد مزید پابندیاں بھی لگ سکتی ہیں۔فرانسیسی وزارت خارجہ نے پابندیوں کی زد میں آنے والے افراد کے نام نہیں بتائے ،لیکن بیان میں کہا ہے کہ فیصلے میں یورپی شراکت داروں خصوصاً جرمنی کا تعاون شامل ہے۔ ان پابندیوں کے اطلاق میں یورپی یونین کے وہ تمام ارکان شامل ہیں ،جو ویزہ فری زون میں آتے ہیں۔ادھر ڈنمارک نے خشوگی کے قتل اور یمن جنگ کے باعث سعودی عرب کو ہتھیاروں کی برآمد روک دی ہے۔

Comments (0)
Add Comment