اینکرشاہدمسعود پی ٹی وی کرپشن کیس میں گرفتار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایف آئی اے نے اینکرپرسن ڈاکٹر شاہد مسعود کوپی ٹی وی کرپشن کیس میں گرفتار کرلیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے شاہد مسعود کی درخواست ضمانت مسترد کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔ دوران سماعت پی ٹی وی کے وکیل محمد نذیر جواد کا کہنا تھا کہ سابق ایم ڈی پی ٹی وی شاہدمسعود نےجعلی کمپنی کے ساتھ کرکٹ میچز کے نشریاتی حقوق کا معاہدہ کیا، کمپنی لاہور میں کیٹرنگ اور دیگوں کا کام کرتی تھی، کمپنی کو معاہدے کے وقت 3 کروڑ 70 لاکھ کی ادائیگی کی گئی۔اس کیس میں پی ٹی وی کے کاشف ربانی بھی شریک ملزم ہیں جو ضمانت مسترد کرنے پر 1 کروڑ 29 لاکھ روپے واپس کر چکے ہیں جبکہ ایک اور شریک ملزم روشن مصطفی گیلانی نے 80 لاکھ واپس کئے ہیں۔ شریک ملزمان کا کہنا ہے کہ باقی پیسے ڈاکٹر شاہد مسعود نے دینے ہیں۔دوسری جانب شاہ خاور ایڈووکیٹ نے کہا کہ شاہد مسعود کا نام ایف آئی آر میں شامل نہیں تھا۔

Comments (0)
Add Comment