سیاسی۔مذہبی اور سماجی رہنمائوں نے حملے کی مذمت کردی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سیاسی اور سماجی رہنمائوں نے قونصلیٹ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک کے خلاف سازش ہے۔امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ امریکہ اور بھارت کے کردار کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا۔چیئرمین مہاجر موومنٹ آفاق احمد نے کہا کہ سی پیک کو خطرات سے بچانے کیلئے اب بھارت اور افغانستان کا گٹھ جوڑ توڑنا ضروری ہوگیا۔نواز لیگ سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ ، سینیٹر سلیم ضیا اور علی اکبر گجر نے کہا کہ سی پیک دشمن کی آنکھوں میں کھٹک رہا ہے۔اہلسنت والجماعت کے مرکزی رہنمائوں نے کہا کہ بھارتی اور امریکی سازشیں پاکستان اور چین کی دوستی کو ختم نہیں کرسکتیں۔سربراہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری، ایشین یونین فورم کے چیئرمین وسیم یاسین ، صدر ڈاکٹر منور حسین اور سیکرٹری جنرل طارق شاداب نے کہا ہے کہ حملہ قابل مذمت ہے ۔ پاک چین دوستی میں کوئی طاقت دراڑ نہیں ڈال سکتی۔

Comments (0)
Add Comment