کراچی(اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ عمران اسماعیل نےکہا ہے کہ چینی قونصل خانے پر حملہ آئیڈیاز نمائش کو سبوتاژ کرنے کی سازش تھی۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ چینی قونصل خانے پر حملہ آئیڈیاز نمائش کو سبوتاژ کرنے کی سازش تھی، وزیراعظم مسلسل اپ ڈیٹ لے رہے ہیں، واقعے کی پوری تحقیقات ہوں گی اور تفتیش مکمل ہونے کے بعد پوری قوم کے سامنے رکھیں گے۔