وزیر اعلی ٰ نے ٹارگٹڈ آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کردی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی کہ وہ دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس بنیادوں پر ٹارگٹڈ آپریشن کو تیز کریں۔ وزیراعلیٰ ہاؤس میں امن و امان سے متعلق خصوصی اجلاس کی صدارت کرتےانہوں نے کہا کہ لانڈھی دھماکے بعد چینی قونصلیٹ پر حملے سے ظاہر ہوتا ہے کہ شہر میں دہشتگردوں کے سہولت کار اورمددگار ہیں۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ ، آئی جی پولیس ڈاکٹر کلیم امام سمیت دیگر پولیس اور رینجرز حکام نے شرکت کی۔وزیر اعلی ٰ نے کہا کہ ہتھیاروں کے باوجود دہشتگردی قونصلیٹ تک جا پہنچے جس پر ہمیں چیکنگ کے نظام کو مزید مؤثر اور سخت بنانے کی ضرورت ہے ۔دریں اثنا حملے کے بعد وزیر اعلی مرادعلی شاہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے انہوں نے چینی قونصل جنرل وانگ یو سے ملاقات کی اور خریت دریافت کی جبکہ چینی قونصل جنرل دہشتگردوں کیخلاف فوری کارروائی پر شکریہ ادا کیا ۔

Comments (0)
Add Comment