کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ حکومت نے جاں بحق اہلکاروں کے لیے امداد کا اعلان کیا ہے۔ صوبائی مشیر اطلاعات مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ جاں بحق اہلکاروں کے لواحقین کیلئے سوا سوا کروڑ روپے جبکہ زخمی گارڈ کیلئے 10 لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے اس کا علاج بھی حکومت کے خرچ پر کیا جائے گا۔