کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیرآبی وسائل فیصل واوڈا کو چینی قونصل خانے پر حملے کے بعدمسلح ہو کر پہنچنے پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔ دہشت گردی کے موقع پرفیصل واوڈا پرائیویٹ گارڈز کے ہمراہ پستول لے کرجائے وقوعہ پر پہنچے۔ انہوں نے بلٹ پروف جیکٹ بھی پہنی ہوئی تھی۔صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا وہ دہشت گردوں سے مقابلہ کرنے آئے ہیں اور ملک کے لیے لڑیں گے۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تبصروں میں کہا گیا کہ کیا فیصل واوڈا تربیت یافتہ ہیں؟ کیا فیصل واوڈا کی انٹری فوٹو سیشن تھا؟ کیا کوئی وزیر یا ایم این اے آپریشن کے دوران اس طرح آسکتا ہے؟تنقید پر وفاقی وزیر نے ٹوئٹ میں لکھاکہ حملے کے وقت میں قریب ہی موجود تھا۔