کانسٹیبل عامر خان کا بھائی بھتیجا بھی شہید ہوئے تھے

کراچی(رپورٹنگ ٹیم)شہید اہلکار عامر خان کا گھرانہ شہدا کا گھرانہ ہے ۔ اس کا بھائی اور بھتیجا بھی پولیس میں تھے۔وہ دونوں چوہدری اسلم کے گھر پر ہونے والے حملے میں شہید ہوئے تھے۔شہید کے اہلخانہ نے صحیح معنوں میں پولیس وردی کی لاج رکھی اور اپنے فرائض کی انجام دہی میں جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہید عامر کے بھائی عجب خان کا کہنا تھا کہ چینی قونصلیٹ پر حملے کے بعد عامر کے دوست کا فون آیا تھا، جس نے بتایا کہ عامر کا فون نہیں لگ رہا۔ہم نے بھی عامر کے نمبر پر کالیں کیں، لیکن رابطہ نہیں ہوا ،جس کے بعد ہم نے دوسرے بھائی کو جناح اسپتال بھیجا، جہاں معلوم ہوا کہ عامر شہید ہوگیا ہے۔عامر خان شہید کا 2 ماہ کا بیٹا ہے ، جبکہ چوہدری اسلم کی رہائشگاہ پر شہید ہونے والے بھائی کا دوسرا بیٹا بھی پولیس میں نوکری کرتا ہے ۔

Comments (0)
Add Comment