کراچی (رپورٹنگ ٹیم ) ایس ایس پی ملیر کی ہدایت پر ضلع ملیر کی حدود میں تمام غیر ملکیوں کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق ضلع میں مختلف پروجیکٹس اور غیر ملکیوں کی رہائش گاہ کے اطراف اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے ۔ متعلقہ ایس ایچ اوز کو روزانہ کی بنیاد پر سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے رپورٹ دینے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے ۔ضلع کے داخلی اور خارجی راستوں پراسنیپ چیکنگ جب کہ حساس علاقوں میں گشت بھی بڑھادیا گیا۔