افغانستان کو 3 گروہ چلا رہے ہیں – امجد شعیب

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ممتاز مبصر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کا کہنا ہے کہ افغانستان کو 3 گروہ چلا رہے ہیں ۔افغانستان کا چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نہ صرف را کے نیٹ ورک بلکہ دہشت گردوں کو بھی تحفظ دیتا ہے ۔سی پیک پر پیشرفت ہونے کے بعد دہشت گردی بڑھنے کا خدشہ ہے ۔بھارت نہ چاہنے کے باوجود کرتار پورہ راستے کھولنے پر مجبور ہوا ہے ۔ کرتا رپورہ راستہ نہ کھولنے کے مودی کے فیصلے سے بھارتی سکھ مشتعل تھے ۔

Comments (0)
Add Comment