شہید باپ بیٹے کی میتیں پوسٹ مارٹم کے بعد کوئٹہ منتقل

کوئٹہ(نمائندہ خصوصی)چینی قونصل خانہ پر حملے میں شہید باپ بیٹے کی میتیں پوسٹ مارٹم کے بعد صوبائی دارالحکومت منتقل کر دی گئی ہیں ۔شہید حاجی نیاز محمد اور بیٹا ظاہر شاہ ویزا لگوانے کے لئے چینی قونصل خانہ کراچی پہنچے تھے ۔خاندانی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کا نشانہ بننے والے باپ بیٹا کوئٹہ میں کپڑے کا کاروبار کر تے تھے اور وہ کاروبار کیلئے چین جانا چاہتے تھے ۔شہدا کو ہفتہ کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

Comments (0)
Add Comment