کراچی (رپورٹنگ ٹیم ) ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید کا کہنا ہے کہ چینی قونصل خانے پر حملہ کرنے والے 2 دہشت گرد دروازے سے داخل ہوتے ہی مارے گئے ۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے مزید کہا کہ حملے کے لیے تین دہشت گرد آئے تھے۔ اب صورت حال قابو میں ہے جب کہ قونصلیٹ کے عملے کو خراش تک نہیں آئی۔