گرفتاریوں کا آسیہ کیس سے تعلق نہیں خادم رضوی حفاظتی تحویل میں ہیں-حکومت

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک لبیک کی گرفتاریوں کا آسیہ کے کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ 25نومبر کو احتجاج کی کال واپس نہ لینے پر کارروائی کی ہے۔ ٹوئٹ میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ خادم رضوی کو حفاظتی تحویل میں لیا ہے اور مہمان خانے میں رکھا گیا ہے۔ تحریک لبیک مذہب کی آڑ میں سیاست کررہی ہے۔ حکومت عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنائے گی۔ صورتحال کنٹرول میں ہے۔ عوام اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔

Comments (0)
Add Comment