اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ 31 دسمبر کے بعد جو موبائل اسمگل ہو کر آئیں گے انہیں بلاک کر دیا جائے گا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر سال ڈھائی ارب روپے کے استعمال شدہ موبائل اسمگل کیے جاتے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ استعمال شدہ موبائل کی درآمد قانونی طور پر اجازت نہیں ہوتی۔فواد چوہدری نے واضح کیا کہ 31 دسمبر سے ڈی آئی آر بی ایس سسٹم کے ذریعے نئے استعمال شدہ درآمدی موبائل کی روک تھام کی جائے گی۔فواد چوہدری نے بتایا کہ کابینہ نے عارف عثمانی کو نیشنل بینک کا نیا صدر مقرر کیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ایکسپورٹ پروسیسنگ زون اتھارٹی کا عبدالجبار شاہین کو ایڈیشنل چارج دیا گیا ہے۔وفاقی وزیراطلاعات و نشریات نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان 28 نومبر کو کرتارپور سرحد کا افتتاح کریں گے۔