کراچی(اسٹاف رپورٹر)دہشت گردوں نے قونصلیٹ تک پہنچنے کے لیے سفید رنگ کی لی آنا سوزوکی کار نمبر AKS-973 استعمال کی تھی، جو حیدر عباس زیدی نامی شخص کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گاڑی کے مالک کی رہائش گاہ اور شارع فیصل پر واقع ایک شو روم پر چھاپہ مار کر 4 افراد کو حراست میں لے لیا ہے ۔ذرائع کے مطابق زیر حراست افراد کا کہنا ہے کہ گاڑی ان کے پاس سے چوری کی گئی تھی۔سیکورٹی ادارے تفتیش کر رہے ہیں کہ گاڑی واقعی چوری ہوئی تھی یا اس کی چوری کی جعلی رپورٹ درج کروا کر اسے دہشت گردی کی کارروائی میں استعمال کیا گیا ہے۔