قونصلیٹ عملے کو یرغمال بناکر بڑی کارروائی کا منصوبہ تھا

کراچی (رپورٹنگ ٹیم)دہشت گردوں نے چینی قونصل خانے کے عملے کو یرغمال بناکر بڑی کارروائی کا منصوبہ بنایا تھا ،جس کے تحت وہ خودکش جیکٹ اسلحہ، دستی بم، بارودی مواد کے علاوہ بسکٹ ،چنے ،دوائیاں اور اشیائے خورونوش بھی ساتھ لائے تھے ،جب کہ قونصل خانے کا مرکزی دوروازہ بند ہونے پر انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔رینجرز و پولیس نے دہشت گردوں کے زیر استعمال کار بھی برآمد کرلی ۔ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے پلاننگ کے تحت چینی قونصل خانے کے باہر چیک پوسٹ پر دستی بم سے حملہ کیا، جس کے بعد فائرنگ شروع کردی ، چینی قونصل خانے کا دورازہ بند ہونے کے بعد دہشت گردوں نے چینی قونصل خانے کے دورازہ کو دھماکہ خیز مواد کے ذریعے توڑنے کی بھی کوشش کی، لیکن دہشت گردوں کی جانب سے کی جانے والی کوشش ناکام ہوئی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد چینی قونصل خانے میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی کرنا چاہتے تھے ،اسی لیے وہ اپنے ساتھ بسکٹ ،آدھا کلو چنے اور زخموں کو فوری طور پر ٹھیک کرنے والی ادویات بھی لائے تھے ۔ حملہ آوروں کا قونصل خانے میں آگ لگا نے کا ارادہ تھا ۔ ان کے قبضے سے لیوٹیڈ (C4) بارودی مواد برآمد ہوا ہے ،جو آگ لگانے کیلئے استعمال کیا جا تا ہے ۔

Comments (0)
Add Comment