پی ایس بی- 170ریٹائرڈ ملازمین پنشن کیلئے خوار ہونے لگے

اسلام آباد (امت نیوز)پاکستان سپورٹس بورڈ میں 170ریٹائرڈ ملازمین اپنی پنشن کیلئے خوار ہونے لگے، دو ماہ گرزنے کے باوجود سپورٹس بورڈ ریٹارئرڈ ملازمین کی پنشن بحال کروانے میں ناکام رہا ہے جبکہ وزارت بین الصوبائی رابطہ نے بھی معاملے پر خاموشی اختیار کر لی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈ کے ریٹائرڈ ملازمین نے پاکستان سپورٹس بورڈ کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل خاقان بابر کو دو ماہ سے روکی گئی پنشن جاری کرنے کیلئے دوبارہ درخواست دی ہے جس میں موقد اختیار کیا گیا ہے کہ پاکستان سپورٹس بورڈ میں 30سال سے زائد اپنی خدمات سر انجام دینے والے ریٹائرڈ ملازمین اور انکی بیواوں کو پنشن کا دوبارہ اجرا کروایا جبکہ وفاقی حکومت کی منظوری سے تمام ریٹائرڈ ملازمین 2006سے پاکستان سپورٹس بورڈ سے پنشن وصول کر رہے ہیں۔
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment