لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے روانگی سے قبل قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ڈیلی اولاونس سمیت بقایاجات ادا کر دیئے ہیں۔ ہر کھلاڑی کو فی کس ساڑھے 7 لاکھ روپے مل گئے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے سندھ حکومت کی طرف سے ملنے والی گرانٹ کھلاڑیوں میں تقسیم کر دی گئی ہے۔ پی ایچ کی جانب سے گزشتہ کئی ماہ سے کوشش جاری تھی۔
٭٭٭٭٭