عابد باکسر کی عبوری ضمانت میں یکم دسمبر تک توسیع

لاہور (آن لائن) جعلی پولیس مقابلوں کے الزامات میں ملوث پنجاب پولیس کے سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کی عبوری ضمانت میں یکم دسمبر تک کی توسیع کر دی گئی۔ گزشتہ روز سابق پولیس انسپکٹر ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد باکسر نے کہا کہ وہ بے گناہ ہیں۔ میرے خلاف جس نے 11مقدمات درج کروائے تھے وہ آج جیل میں ہے اور میں باہر ہوں جو میری بے گناہی کا ثبوت ہے۔

Comments (0)
Add Comment