شکار پور (نمائندہ امت) جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے سندھ کے دورے دوران شکارپور پہنچے ، اس موقع پر انہوں نے جامعہ مدنیہ میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کہاکہ چین ہمارا پڑوسی ملک ہے جس کے قونصل خانے پر حملہ قابل مذمت ہے،سی پیک منصوبہ ملک کی ترقی کا ضامن ہے،جوکہ ملک دشمن قوتوں کو برداشت نہیں ہورہا، انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان ملکی معاملات ملک سے باہر جاکر نمٹانے کے بجائے اپنے ملک میں بیٹھ کر حل تلاش کرتے مگر وہ اس طرح ملکی معاملات باہر بیٹھ کر اچھال رہے ہیں، عمران خان کی حکومت کو تسلیم کرنا جعلی حکومت کو تسلیم کرنے کے مترادف ہے ، عمران خان حکمرانی کرنے کے اہلیت نہیں رکھتے اس لےے ملک معاشی اور انتظامی بحران کا شکا رہے، اس موقعے پر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ اس وقت ملک سنگین مسائل میں گھرا ہوا ہے، مہنگائی اور بیرزگاری سے غریب غریب تر ہوتا جارہا ہے اور پریشان حال ہے۔