سکھر (نمائندہ امت) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہم نے پہلا وزیر اعظم دیکھا جو اپنے ہی ملک کو بیرون ممالک میں جا کر بدنام کر رہا ہے۔ سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مران خان کی بات میں وزن ہے انہوں نے کئی یو ٹرن لینے کے باوجود قوم سے ووٹ بھی لے لئے۔ یوٹرن لینے والے پر کون سا ملک اعتماد کرے گا۔ جو لیڈر اپنی سیاست میں ہٹلر اور نپولین کی مثال دیتا ہے اس نے ملک کا بیڑا ہی غرق کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ وہ اپنی پارٹی میں کرپٹ لوگوں کو جگہ نہیں دینگے لیکن اس وقت ان کی کابینہ میں 70 فیصد لوگ مشرف کی کیبنٹ کے ہیں، سعد رفیق نے کھل کر بات کی ہے اس نے یہ بات پارلیمنٹ میں کی ہے، آج کے دور عقوبت خانوں پر زبان بندی نہیں کی جاسکتی، نیب نے پروفیسر کو بھی ہتھکڑیاں لگا ئیں،