بنوں (نمائندہ امت)پولیو ڈیوٹی اور ورکشاپ میں شرکت سے اِنکار استانیوں کیلئے بھاری پڑ گیا ڈی ای او فی میل نے ڈپٹی کمشنر بنوں کی ہدایت پر جبری طور پر پرائمری سکولوں کی کل 104 اُستانیاں تبدیل کر دیں ، دس سکولوں کی دو /دو جبکہ ایک سکول کی تین اُستانیاں شامل ہیں ڈپٹی کمشنر کے اس اقدام پر والدین نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے ذرائع کے مطابق رواں ماہ ہونے والے پولیو مہم کیلئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں پرائمری سکولوں کی اُستانیوں کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی جس پر مذکورہ اُستانیوں نے نہ تو ورکشاپ میں شرکت کی اور نہ ہی پولیو مہم کے دورا ن ڈیوٹی دی جس پر ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر نے ان استانیوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے ڈٰ ای او زنانہ کو ہدایت جاری کر دی کہ فوری طور پر ان استانیوں کا تبادلہ کیا جائے جس پر عملدر آمد کرتے ہوئے 104استانیوں کا تبادلہ کر دیا گیا ۔