حیدر آباد پولیس کی سخت سیکورٹی سوالیہ نشان بن گئی

حیدر آباد (بیورو رپورٹ) پی ٹی آئی کے صوبائی رہنما انجینئر ایوب شر کے بیٹے حیدر شر کے مقدمہ قتل میں نامزد ملزمان عدالت سے ضمانت مسترد ہونے پر پولیس کے سخت پہرے کے باوجود فرار ہوگئے۔ بھٹائی نگر قاسم آباد میں پی ٹی آئی کے رہنما ایوب شر کے بیٹے حیدر شر کے قتل میں ملوث دو ملزمان بلال ابڑو اور جنید خاصخیلی عدالت سے ضمانت مسترد ہونے پر فرار ہوگئے جبکہ پولیس کی سخت سیکورٹی بھی سوالیہ نشان بن گئی ہے، ایوب شر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فرار ملزمان میرے بیٹے کے مقدمہ قتل میں ملوث ہیں اور 20 روز تک تھانے میں بھی تھے اور یہ میرے بیٹے کے قتل میں ملوث ہیں پولیس نے ملی بھگت سے ان ملزمان کو فرار کروایا ہے ۔

Comments (0)
Add Comment