فیصل آباد(خبر ایجنسیاں) ڈی ایس ریلوے لاہور ڈویژن سفیان ڈوگر نے کہا ہے کہ فیصل آباد سے کراچی تک نئی ٹرین چلانے پر غور کیا جا رہا ہے، حکومت کےپہلے سو دن میں 10 نئی ٹرینوں کا آغاز ہو گیا ہے، جلد نئی کارگو بزنس ٹرینیں بھی چلنا شروع ہو جائیں گی،حکومت نے فیصل آباد ریلوے اسٹیشن کی تزئین و آرائش کیلئے فنڈ مہیا کر دیئے ہیں۔فیصل آباد سے ملتان تک نئی ٹرین کے افتتاح پرخطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ملک کے تیسرے بڑے شہرسے روزانہ ہزاروں شہری و تاجر سفر کرتے ہیں، نئی ٹرین سے شہریوں کی مشکلات میں کمی اور ریلوے ریونیومیں اضافہ ہو گا۔