شام میں مارکیٹ پر امریکی بمباری سے20شہید

دمشق(امت نیوز) شام میں امریکی بمباری سے8 خواتین اور9 بچوں سمیت20 افراد شہید ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی طیاروں نے دیر الزورمیں ایک مارکیٹ پر بم برسائے۔ مرنیوالی خواتین کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے۔دریں اثنا مشرقی شام میں داعش نے ایک گاؤں پر حملہ کر کے امریکی حمایت یافتہ اتحاد سیرین ڈیموکریٹک فورس کے24 جنگجوئوں کو ہلاک کردیا۔علاوہ ازیں10کو یرغمال بھی بنا لیا گیا ہے۔

Comments (0)
Add Comment