کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے شہید مریم مختار کو پوری قوم کیلئے باعث فخر و عزت قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عظمت و بہادری کی عمدہ مثال قائم کی ہے، جو آنے والی نسلوں کیلئے قابل تقلید ہے۔ گورنر ہائوس میں مریم مختار کی تیسری برسی پر ان کی زندگی کے بارے میں ان کی والدہ کی تحریر کردہ کتاب ’’میری مریم‘‘ کی تقریب رونمائی سے خطاب کررہے تھے۔ تقریب میں پاک فضائیہ کے اعلیٰ افسران سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے بھی شرکت کی۔