کراچی(بزنس رپورٹر)بقائی میڈیکل یونیورسٹی کی جانب سے اکیسویں ذیابیطس واک کا اہتمام کیا گیا، جس میں سلیم اللہ فہمی میموریل پرائمری اسکول کے سیکڑوں طلبہ و طالبات نے بھی شرکت کی۔وائس چانسلر پروفیسر زاہدہ بقائی نے کہا کہ ذیابیطس سے بچائو کے لئے مرغن غذاؤں سے اجتناب برتتے ہوئے سادہ اور غذائیت سے بھرپور خوراک اعتدال سے استعمال کی جائے۔ذیابیطس کے تدارک کے لئے نونہالوں کو شعور دینا ہوگا۔پروفیسر آف میڈیسن ڈاکٹر جمیل احمد اور ڈپٹی ڈائریکٹر بی آئی ڈی ای پروفیسر یعقوب احمدانی نے بھی خطاب کیا۔