حیربیار سمیت 13دہشت گردوں کیخلاف مقدمہ درج

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سی ٹی ڈی نے چین کے قونصل خانے پر حملے کا مقدمہ حیربیار مری سمیت 13 دہشت گردوں کیخلاف درج کرلیا۔ملزمان پر ماسٹر مائنڈ اور سہولت کاری کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔پولیس کے مطابق مقدمہ نمبر 153/18ایس ایچ او بوٹ بیسن محمد اشفاق کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے ،مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعہ 7ATAایکسپلوزو ایکٹ 3/4/5،109/34،427 -324-353-23A لگائی گئی ہے ،جبکہ حیربیار مری کے علاوہ نامزد ملزمان میاں اسلم عرف اچھو عرف میرق بلوچ، بشیر زیب، نور بخش مینگل، کریم مری، کیپٹن رحمان گل، کمانڈر نثار، کمانڈر گیندی اور دیگر عسکریت پسند شامل ہیں۔

Comments (0)
Add Comment