کراچی/کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر/نمائندہ خصوصی)کراچی میں چینی قونصلیٹ پر دہشت گردی کے حملے کے بعد سیکورٹی فورسز نے کا رروائی کر تے ہوئے ہلاک ہونیوالے دہشت گرد کے دو بھائی کو خاران سے حراست میں لے لیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق خاران کے علاقے میں چینی قونصل خانہ کے حملے میں ملوث دہشت گرد کے دو بھائیوں کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔ادھر ایک مبینہ دہشت گردوں کےسہولت کار کو کراچی جبکہ دوسرے کو شہداد پور سے گرفتار کیا گیا ہے، دونوں ملزمان سے تحقیقات بھی کی جارہی ہے۔شہداد پور سے گرفتار کیے گئے ملزم سے تحقیقات کے لیے ٹیم روانہ کردی گئی ہے، جسے کراچی منتقل کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق کراچی سے رات گئے ایک سہولت کار کو حراست میں لیا گیاتھا، مارے جانے والے دہشت گردوں نے کارروائی کے دوران آخری مرتبہ کراچی سے گرفتار شخص سے بات کی تھی۔