اینکر شاہد مسعود 5روزہ ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

اسلام آباد(آن لائن)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ڈاکٹر شاہد مسعود کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ۔ گزشتہ روز سماعت پر ایف آئی اے کی ٹیم نے ڈاکٹر شاہد مسعود کو پیش کرکے 10روزہ ریمانڈ کی استدعا کی ۔ شاہد مسعود کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ 24گھنٹے کا ریمانڈ کافی ہے ۔اس سے زیادہ نہ دیا جائے ، جس پر عدالت نے ایف آئی اے سے استفسار کیا کہ ان کے خلاف انکوائری ہو چکی ہے ، جس پر ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزم نے خود سرنڈر نہیں کیا ، بلکہ انہیں ہائی کورٹ سے گرفتار کیا گیا۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا اور بعد ازاں فیصلہ سناتے ہوئے شاہد مسعود کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ۔

Comments (0)
Add Comment