دھرنا روکنے کیلئے وفاقی پولیس کی تیاریاں مکمل

اسلام آباد (نمائندہ امت)تحریک لبیک کی جانب سے آج اسلام آباد میں دھرنا روکنے کیلئے وفاقی پولیس نے تیاریاں مکمل کر لیں ۔دھرنے روکنے کےلئےپنجاب پولیس اور ایف سی کی مددلینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے،پنجاب سے تین ہزارنفری طلب کی گئی ہےجبکہ رینجرز کی بھی خدمات لی گئی ہیں اسلام آباد کی سیکیورٹی کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، ریڈزون کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے، ریڈزون اور اسکے اطراف ایک ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہیں۔دوسری جانب شہر کی صو تحال پر نظر رکھنے کے لیے مانیٹرنگ روم بھی قائم کر دیا گیا ہے ،فیض آ باد انٹر چینج سمیت مختلف مقامات پر پو لیس اور رینجر زکےایک ہزارجو ان و افسران کو تعینات کر دیا گیا ہے ۔فیض آباد مری روڈ پر دوکانیں اور پٹرول پمپ بندکردیئےگئے۔فیض آبادانٹرچینج پرپولیس اوررینجرزکے120اہلکارتعینات کیے گئےہیں پارک روڈ تر مڑای چوک میں بھی رینجرز اور پولیس کے80اہلکارڈیو ٹی سر انجام دےرہےہیں۔

Comments (0)
Add Comment