پشاور میں غیرملکی اسلحہ کے گودام پر چھاپہ-2گرفتار

پشاور ( نمائندہ امت ) پشاور پولیس نے غیر ملکی اسلحہ گودام پر چھاپہ مار کر وہاں سے 278 عدد 12بور بندوق، 39 عدد پستول اور5 ہزار سے زائد مختلف بور کے کارتوس برآمد کر کے 2ملزم گرفتار کر لئے۔ تھانہ چغلپورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک گودام پر چھاپے کے دوران وہاں سے غیر ملکی اسلحہ برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لئے۔ چغلپورہ پولیس حکام کے مطابق ملزموں نے دوران تفیتش پولیس کو بتایا کہ چھپایا گیا اسلحہ ملک کے دوسرے شہروں کو سمگل کیا جانا تھا۔ ملزمون کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لئے حوالات منتقل کر دیاگیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ غیر ملکی اسلحہ چغلپورہ کے علاقہ میں گودام میں چھپایا گیا تھا۔ ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال نے کارروائی میں حصہ لینے والی ٹیم کو توصیفی اسناد اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا۔

Comments (0)
Add Comment