حب (نمائندہ اامت )حب میں منشیات فروشی کے حوالے سے ڈی ایس پی حب سرکل دولت خان ترین نے ‘‘امت’’ کو موقف دیتے ہوئے بتایا کہ میڈیا کے سامنے کوئی بات پوشیدہ نہیں ہے، پولیس نے منشیات کے خلاف پہلے بھی کارروائیاں کی ہیں ، اور اب بھی پولیس منشیات کے خاتمے کے لیے کوششیں کر رہی ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ حب سرکل میں کوئی منشیات فروخت نہیں ہو رہی ہے ، اور اگر کئی پر منشیات فروخت ہو بھی رہی ہے ، تو پولیس ان کے خلاف بھر پور کارروائی کریگی۔