پنجاب میں جنگلی حیات کا غیرقانونی شکار روکنےکافیصلہ

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب حکومت غیرقانونی شکاریوں کے خلاف متحرک ہوگئی،،سوشل میڈیاپرغیرقانونی کام کی تشہیرپربھی ایکشن ہوگا،بغیراجازت جنگلی حیات کاشکار کرنےوالوں کیخلاف کارروائی کیلئے فہرست ایف آئی اےکو بھجوادی گئی تحفظ جنگلی حیات کی مختلف تنظیموں نے آواز اٹھائی تو سرکار کو بھی ہوش آگیا ۔ بیس غیرقانونی پیچز کی نشاندہی کی گئی اور ایف آئی اے کو کارروائی کے لئے فہرست بھجوادی ۔ چیئرمین کمیٹی برائے تحفظ جنگلی حیات حسن علی سکھیرا کا سما سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کچھ لوگ اجازت کی حد سے زیادہ شکار کرتے ہیں ، کچھ ممنوعہ اقسام کا شکارکرتے ہیں، پہلے مرحلے میں انہیں نوٹس بھجوائے ہیں اس کے بعد ان کے چالان کئے جائیں گے۔اس جرم کی مستقل روک تھام کے لئے محکمہ جنگلی حیات کو مزید اقدامات کرنے ہیں مگر کیا کیجئےکہ ابھی تک نئی حکومت ڈائریکٹرجنرل کا تقرر ہی نہیں کرسکی وزیرجنگلات سبطین خان کہتے ہیں کہ عارضی چارج سیکرٹری صاحب کے پاس ہےمنگل تک مستقل ڈی جی تعینات ہوجائے گا۔دوسری جانب سوشل میڈیا کو صرف شکار کی تشہیرکے لئے ہی استعمال نہیں کیا جاتا ، بلکہ کچھ پیچز ممنوعہ اقسام کے پرندوں اور جانوروں کی تجارت میں بھی ملوث ہیں جس میں عقاب کی خرید و فروخت اس وقت سب سے زیادہ ہے ۔ممنوعہ پرندوں کا شکار ہو یا ان کی تجارت غیرقانونی کام کرنے والےجدید ذرائع کو استعمال کررہے جن کو روکنے کے لئے سرکار کو بھی روایتی سستی کا لبادہ اتارنا ہوگا۔

Comments (0)
Add Comment